کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) نیشنل پارٹی کے لائر ونگ نے وائس فار مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ اور جنرل سیکرٹری حوران بلوچ کی انسداد دہشت کردی عدالت سے ضمانت منظور کروائی۔
ماما قدیر بلوچ و حوران بلوچ کی کیس کی پیروی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ چنگیز حئ بلوچ اور صوبائی قانون سیکرٹری ایڈوکیٹ جلیل لانگو نے کی۔
نیشنل پارٹی لائر ونگ موجودہ صورتحال میں تمام گرفتار شدہ گان خواتین و حضرات کے کیسوں کی پیروی کررہے ہیں اور اپنی قانونی خدمات کو پیش کرنے میں مصروف عمل ہے۔


