کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں سابق ایس ایچ او سچل شیخ محمد شعیب عرف شوٹر کی درخواست ضمانت کی سماعت
عدالت نے فریقین کے وکلا کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا
پولیس افسر کے خلاف شہری کے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ ہے، سرکاری وکیل
مغوی تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ہے، سرکاری وکیل
مغوی محمد شریف رنگ کرنے کا کام کرتا تھا، وکیل مدعی
محمد شریف کی رہائی کے عوض پانچ لاکھ روپے مانگ رہے تھے، وکیل
محمد شریف کو اغواء کرکے دو دن بعد گھر بھی لائے تھے، وکیل مدعی
ملزمان نے کہا عدالت میں درخواست لے لیں تو شریف کو رہا کردیں گے، وکیل مدعی
درخواست واپس لینے کے باوجود شہری کو رہا نہیں کیا گیا، وکیل مدعی
محمد شریف کو 2014 میں مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود سے اغواء کیا گیا تھا، وکیل مدعی


