کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ میں کے ایم سی کی جانب سے براہ راست ٹھیکے دیئے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت
عدالت کا ترقیاتی ٹھیکوں میں سپرا قوانین پر عمل درآمد کا حکم
عدالت نے یونائٹڈ کانٹریکٹرز ایسوسیشن کی درخواست نمٹا دی
ترقیاتی اسکیمز کی منظوری کے بغیر چھ ورک آرڈر جاری کئے گئے، وکیل درخواست گزار
درخواست گزار کے پیش کردہ ورک آرڈر جعلی ہیں، وکیل کے ایم سی
کے ایم سی جانب سے اسکیم کا ٹینڈر فنڈز ریلیز کے بعد جاری کیا جائے گا، وکیل کے ایم سی
سپرا کی ویب سائیٹ پر کوئی ٹینڈر موجود نہیں ہے، وکیل درخواست گزار
ویب سائیٹ پر ٹینڈر موجود نہیں لیکن ٹینڈر کی نیلامی ہوچکی ہے، وکیل سپرا
اسی طرح ہوتا ہے، ویب سائیٹ پر تفصیل ڈالی جاتی ہے اور بعد میں ہٹا دیا جاتا ہے، عدالت
یا ایسا لنک دیا جاتا ہے جو کھلتا ہی نہیں ہے، جسٹس اقبال کلہوڑو
ورک آرڈر جاری کرنے والا انکار کررہا ہے، ورک آرڈر جس کے نام ہے وہ بھی انکار کررہا ہے، وکیل کے ایم سی
جب ورک آرڈر ہے ہی نہیں تو معطل کیسے کریں؟ عدالت
میرے موکل کے نام پر جاری ورک آرڈر کبھی ہمیں جاری ہی نہیں ہوا، عامر منصوب
پچھلی تاریخوں میں ورک آرڈر جاری کئے گئے، وکیل درخواست گزار
ورک آرڈرز کو مارکیٹ فروخت کیا جاتا ہے، وکیل درخواست گزار
کے ایم سی نے جواب میں کہا کہ پینتالیس اسکیمز کے لئے سپرا قوانین کے مطابق ٹینڈرز جاری کئے جائیں گے، وکیل درخواست گزار
فنڈز دو سو گیارہ اسکیمز کا جاری کروا رہے ہیں، وکیل درخواست گزار
جب اسکیمز منظور ہی نہیں ہوئی تو فنڈز کیوں جاری کررہے ہیں، وکیل درخواست گزار
ملک میں کیا ہورہا ہے، سپرا رول کو کیسے فالو کیا جاتا ہے سب کو پتہ ہے، عدالت


