سرکاری گاڑی واپس لئے جانے پر سرکاری وکیل کو سندھ ہائی کورٹ نے بھی جھاڑ پلا دی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ/ آئینی بینچ میں‌ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی سرکاری گاڑی واپس لئے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت میں‌ پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی و دیگر عدالت میں پیش

درخواست گزار انور مہر کے ضلع وسطیٰ تبادلے کے بعد الاٹ کی گئی سرکاری گاڑی واپس لے لی گئی ہے، وکیل درخواست گزار

کیا آپ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو تحریری شکایت دی ہے، عدالت

پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو درخواست نہیں دی ہے، وکیل درخواست گزار

ضابطے کی کارروائی مکمل کئے بغیر آپ عدالت آگئے، عدالت

آپ اپنے کیس کا دفاع نہیں کرپارہے اور پراسیکیوٹر بنے ہوئے ہیں، جسٹس عدنان الکریم میمن

قوانین کے مطابق ڈی ڈی پی پی کو سرکاری گاڑی نہیں دی جاتی، پراسیکیوٹر جنرل سندھ

آپ درخواست واپس لے رہے ہیں یا ہم جرمانے کے ساتھ مسترد کریں؟ عدالت

درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لئے جانے پر عدالت نے درخواست نمٹا دی

اپنا تبصرہ بھیجیں