ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کے لئے ایف آئی اے نے عدالت میں درخواست جمع کرادی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس ، گرفتار ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ سمیت دیگر الزامات پر ایف آئی اے نے کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کے لیے درخواست جمع کرادی

ملزم ارمغان سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ اور کسٹڈی کی ضرورت ہے، ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ کے بارے تفتیش کرنی ہے،ایف آئی اے نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کا14دن کاجسمانی ریمانڈ دیاجائے،

عدالت نے ایف آئی اےکوملزم سےجیل میں تفتیش کرنےکی اجازت دی تھی، ملزم مصطفی عامرقتل کیس میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں