کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں شاہراہِ فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کےجاں بحق ہونے پر گرفتار ملزم انیق پیش ہوا
ملزم کی عمر کے تعین کی رپورٹ کہاں ہے ؟ عدالت کا سوال
پولیس سرجن نے چار دن میں رپورٹ دینے کا کہا تھا لیکن عید کی چھٹیوں کی وجہ سے رپورٹ نہیں ملی ،تفتیشی افسر
ابتدائی رپورٹ تو ملی ہوگا نا ؟ عدالت کا سوال
نہیں ابتدائی رپورٹ بھی نہیں ملی ہے ،تفتیشی افسر
عدالت نے ملزم انیق کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
آئندہ سماعت پر عمر کے تعین کی رپورٹ اور چالان پیش کیاجائے۔عدالت


