کروڑوں روپے لوٹنے والا منیر عرف ”گول گپا ” کو عدالت نے جیل بھیج دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں کروڑوں روپے لوٹنے والا منیر عرف ”گول گپا ” پیش

عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈپر جیل بھیج دیا

ملزم بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے لوٹ چکا ہےپولیس

ملزم منیر متعدد مقدمات میں مفرور تھا۔پولیس

ملزم کوسولجر بازار پولیس نےگرفتارکیا

ملزم کیخلاف فیروز آباد ، بلوچ کالونی اور سولجر بازار میں مقدمات درج ہیں۔پولیس

ملزم بیرون ملک جانے کے خواہشمند نوجوانوں کو سنہرے خواب دکھا کر کروڑوں روپے بٹورتا تھا۔پولیس

ملزم نے گزشتہ ڈیڑھ سے 2 سال کے دوران قطر ، دبئی ، آسٹریلیا ، کینیڈا اور امریکہ بھیجنے کا جھانسہ دیا

ملزم فی کس 15 سے 30 لاکھ روپے تک ایڈوانس کی مد میں وصول کرتاتھا

ملزم جعلی اسٹیمپ پیپر پر معاہدے کرتا اور جعلی چیک دیتاتھا۔پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں