کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈیفنس میں قتل کیے گئے نوجوان مصطفیٰ عامر کے مقدمہ قتل کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کو جیل حکام نے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات رکھنے کے مقدمات میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کر دیا۔
ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو جیل حکام کی جانب سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ مقدمات کا چالان کہاں ہے؟۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے مقدمات کا چالان پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی، فاضل جج نے پولیس کو چالان پیش کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردی۔


