کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) بلوچستان ہائیکورٹ کا پی او آر کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کو واپسی کے لیے وقت دینے کا حکم
تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ نے نصرت افغانی ایڈووکیٹ کی پٹیشن پر فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے تحت پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈر مہاجرین کو مزید 3 ماہ کا وقت مل گیا۔نصرت افغانی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ نادرا کی جانب سے جاری کیے گئے پی او آر کارڈز کی مدت 30 جون 2025 تک ہے۔
سہ فریقی معاہدے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرنا غیر قانونی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یو این ایچ سی آر کیساتھ معاہدے کے بعد مہاجرین کے انخلا کے لیے پریس ریلیز کی کوئی حیثیت نہیں۔ افغان مہاجرین کے انخلا کے حوالے سے کوئی حکومتی حکمنامہ جاری نہیں ہوا۔


