کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج مصطفی عامر کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ نا دینے والے جج سے اختیارات واپس لینے کے کیس کی سماعت
سابق منتظم جج اے ٹی سی سید ذاکر حسین نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی
عدالت نے درخواست کی سماعت اگلے سیشن میں تین رکنی بینچ کے روبرو مقرر کرنے کی ہدایت
عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کردیئے
سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے 18 فروری کو پراسیکیوشن کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا، اپیل
دو رکنی بینچ نے منتظم جج کے اختیارات کسی اور عدالت منتقل کرنے کی سفارش کی، اپیل
سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے اے ٹی سی جج کے خلاف سخت ریمارکس دیئے گئے، وکیل غلام شبیر شاہ
فاضل جج سے نا تو کوئی جواب طلب کیا گیا نا موقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا، وکیل درخواست گزار
موقف پیش کرنے کا موقع نا دینا آئین کے آرٹیکل 10-A کی خلاف ورزی ہے، وکیل درخواست گزار
درخواست گزار کے خلاف سخت ریمارکس کو خارج کیا جائے، وکیل درخواست گزار
تاکہ درخواست گزار کے طویل عدالتی کیریئر پر لگے داغ صاف ہوسکیں، وکیل درخواست گزار


