کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر کچی آبادی و ہیومن سیٹلمنٹ کاشف خان کی ذاتی طلبی کا حکم دے دیا
عدالت نے 7اپریل کو درخواست گزار عمران کی تنخواہ کے ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت
درخواست گزار نے ڈائریکٹر جنرل گریڈ 20کی اسامی پر کاشف خان کی تقرری کو چیلنج کیا ہواہے، زاہد ناریجو ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اس عہدے کیلیے پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس کے افسر کی تقرری ضروری ہے، کاشف خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کا حصہ نہیں لیکن یکم جنوری 2025کو انکی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، عدالت اس سے پہلے بھی12 اپریل 2023 کو ایسا ہی نوٹیفکیشن معطل کر چکی ہے،
ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات ہوتے ہی کاشف خان نے غیر قانونی تبادلے اور تقرریوں شروع کردیں۔ عدالت نے کہا کہ غیر قانونی تبادلہ یا تقرری سامنے آئی تو اسے غیر قانونی قرار دیا جائیگا اسکے خلاف کارروائی بھی کی جائیگی۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے تبادلے و تقرریوں پر پابندی عائد کی تو درخواست گزار کی تین ماہ سے تنخواہ روک لی گئی۔


