سہراب گوٹھ پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراو کے مقدمہ میں پی ٹی آئی کے رہنما بری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جوڈیشل مجسٹریٹ/ ملیر کورٹ میں سہراب گوٹھ پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراو کا مقدمہ، عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماوں کی بریت کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کو مقدمے میں بری کردیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد جاتے ہوئے سہراب گوٹھ پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراو کا مقدمہ درج تھا، مقدمے میں راجا اظہر، مسرور سیال اور ارسلان خالد سمیت دیگر رہنماوں و کارکنان کو بطور ملزم شامل کیا گیا تھا، ایڈووکیٹ خالد محمود نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر نے پولیس کے خلاف ملیر کی عدالت میں درخواست دائر بھی کی تھی، عدالت نے ڈی آئی جی عامر فاروقی کو انکوائری افسر مقرر کیا تھا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس کے خلاف تمام شواہد انکوائری افسر کو فراہم کئے تھے، ایڈووکیٹ خالد محمود نے بتایا کہ امید ہے کہ بہت جلد پولیس افسران کے خلاف کارروائی عمل میں آئے گی،

اپنا تبصرہ بھیجیں