اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ

پولیس نے میاں والی کالونی کے قریب کاروائی کرکے ملزم محمود ولد امداد کو گرفتار کیا۔ طارق الٰہی مستوئی

گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ

گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ طارق الٰہی مستوئی

گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

1. مقدمہ الزام نمبر 262/2020 بجرم دفعہ 302/34 ت پ تھانہ منگھوپیر۔

2. مقدمہ الزام نمبر 61/2025 بجرم دفعہ 353/186/147/148/149 ت پ تھانہ پیرآباد۔

اپنا تبصرہ بھیجیں