ایران جنگ کا فیصلہ ’اسرائیل‘ کے کہنے پر نہیں کیا، ٹرمپ

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ کا فیصلہ ’اسرائیل‘ کی وجہ سے نہیں کیا ہے۔ایران جنگ کا فیصلہ اسرائیل کے کہنے پر نہیں کیا، جنگ کا فیصلہ ذاتی مؤقف اور 7 اکتوبر کے واقعات کی بنیاد پر کیا ہے۔انہوں نےمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سرویزاور پولز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حیرانگی کے ساتھ اپنی فیک نیوز اور پولز کو دیکھتا ہوں جو 90 فیصد جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ 2020 کے دھاندلی زدہ الیکشن کی طرح امریکی پولز بھی دھاندلی زدہ ہوتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ایران کے معاملے پر بہترین نتائج نکلیں گے، ایرانی قیادت سمجھدار ہے تو ان کے آگے خوشحال اور عظیم مستقبل ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان میں موجود نیویارک پوسٹ کی صحافی سے گفتگو کے بعد فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایران سے آج معاہدے پر پاکستان میں دستخط ہو جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ مذاکرات میں پیشرفت ہونے پر سینئر ایرانی رہنماؤں سے ملنے کو تیار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات ہوں گے یہ کوئی کھیل نہیں ہو رہا اور ایرانی قیادت مجھ سے ملناچاہتی ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں