22اپریل سے ٹنڈوالہیارسے حیدرآبادتک پیپلزبس سروس کا آغاز ہوگا،شرجیل میمن

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے ٹنڈو الہیار اور حیدرآباد کے عوام کے لیے خوشخبری-ٹنڈو الہیار سے حیدرآباد کے درمیان پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز 22 اپریل سے کیا جا رہا ہے، شرجیل انعام میمن کا اعلان-شکارپور، سکھر کے بعد دوسرے مرحلے میں ٹنڈو الہیار اور حیدرآباد کے درمیان پیپلز بس سروس شروع کی جا رہی ہے-

منصوبے سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کرنے والے شہریوں کو بڑی سہولت میسر آئے گی اور روزمرہ آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی-حکومت سندھ کا مقصد جدید ٹرانسپورٹ نظام کو مرحلہ وار صوبے کے دیگر اضلاع تک بھی توسیع دینا ہے-

جلد ہی مزید شہروں میں بھی اس سروس کا آغاز کیا جائے گا-پیپلز بس سروس نہ صرف آرام دہ سفری سہولت فراہم کرے گی بلکہ جدید تقاضوں کے مطابق محفوظ اور باوقار سفر کو بھی یقینی بنائے گی-حکومت سندھ عوام کو معیاری، محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں