چوھنگ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش خاتون گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)چوھنگ لاہور میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ یاسمین کے قبضے سے 2 کلو 311 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور علاقے میں کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ اس مکروہ دھندے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ایس ایچ او چوھنگ اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انسدادِ منشیات کے لیے خصوصی مہم جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں