گلشن روفی اسکیم 33کے650متاثرین کوپلاٹس کی عدم فراہمی،متاثرین عدالت پہنچ گئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گلشن روفی اسکیم 33 کے 650 متاثرین کو پلاٹس کی عدم فراہمی کا کیس-بزرگ متاثرین ایک بار پھر انصاف کے لیے عدالت پہنچ گئے-کمرہ عدالت میں متاثرین کی عدالت سے انصاف کی دہائیاں-پلاٹ بک کروانے کے بعد ہم برباد ہو گئے، عدالتوں تو کبھی نیب کےچکرلگانےپرمجبورہیں-

عدالت نے 2020 میں متاثرین کو لیز پلاٹس فراہم کرنے کا حکم دیا-احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے،دھکے کھا رہے ہیں-ملزمان کہاں ہیں یہ محمد قاسم کون ہے؟دوملزمان آئےہیں محمد قاسم بیمارہیں ڈائیلاسزکی وجہ سےنہیں آئے-ڈائیلاسزتوجیل میں بھی ہوسکتا ہے-آخری مہلت دے رہے ہیں جو متاثرین بچ گئے ہیں انہیں بھی لیز پلاٹس فراہم کیے جائیں-

عدالت نےبلڈرزاورنیب سے متاثرین کو لیز فراہم کرکے مکمل فہرست طلب کرلی-عدالت کا احکامات پر عملدرآمد کرکے ملزمان کو 18 مئی کو طلب کرلیا-عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ کے ساتھ طلب کرلیا-ملزمان بلڈرز میں رحمت الہی، سابق سنیٹر قاسم لاسی اور منظور روفی شامل ہیں-یقین دہانی کے باوجود ملزمان متاثرین کو پلاٹس فراہم نہیں کررہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں