کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے انکوائری نمبر 757/2026 کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے منظم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب کر دیا-کارروائی کے دوران تین ملزمان ارسلان اشفاق، سید غلام محی الدین حیدر عرف حارث اور محمد صادق کو گرفتار کیا گیا-
ملزمان غیرقانونی طورپربیرون ملک جانےکیلئے جعلی اورٹیمپرڈ ویزوں کی تیاری میں ملوث پائے گئے-تحقیقات میں یو اے ای فیملی ویزا کو تبدیل کر کے سنگل وزٹ ویزا بنانے کا انکشاف ہوا-ملزمان کے قبضے سے 21 سے زائد پاسپورٹس، موبائل فونز، چیک بکس، اسٹیمپس اور دیگر اہم شواہد برآمد کیے گئے-
کارروائی کے دوران غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنسیاں “HN ٹریول اینڈ کنسلٹنسی” اور “A One ٹورازم” کو بھی بے نقاب کیا گیا-مزید تفتیش کے دوران نیٹ ورک سے جڑے دیگر سہولت کاروں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جبکہ کارروائیاں جاری ہیں-


