کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی کراچی میں تھانہ ماڑیپور پولیس نے دوران گشت چتارا بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث ملزم جمعہ گل کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم ایک لوڈر رکشے کے ذریعے حب چوکی (بلوچستان) سے کچے راستوں کے ذریعے چھالیہ کراچی اسمگل کر رہا تھا۔
حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے 52 بورے وزنی 520 کلو چھالیہ اور لوڈر رکشہ برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس اسمگلنگ نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔


