کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کےعلاقےکراچی ویسٹ میں منعقدہScaling TaRL Through Mainstream System کے تحت Teaching at the Right Level (TaRL) پر ایک جامع لرننگ و ایڈووکیسی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جسے تعلیمی ماہر فریدالحسن نے نہایت کامیاب اور بامقصد اقدام قرار دیا۔
اس اہم نشست میں محکمۂ تعلیم کے اعلیٰ افسران، تعلیمی ماہرین، کلسٹر ہیڈز اور ہیڈ ٹیچرز نے بھرپور شرکت کی، جن میں ضلعی تعلیمی آفیسر سیکنڈری کراچی ویسٹ عبدالجبار کھاکھرانی، ڈپٹی ضلعی تعلیمی آفیسر سیکنڈری عبدالمجید کیانی، ضلعی تعلیمی آفیسر پرائمری کراچی ویسٹ ڈاکٹر عبدالرزاق شہزاد سیالوی، ڈپٹی ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کراچی ریجن مسرت نورین اور عطرت جمال شامل تھیں۔
مزید شرکاء میں TEO حضرات صفدر زمان اور محمد حسن گبول، نذر گل، IBA سے وابستہ ماہرین ڈاکٹر غازی انور سلطان اور امین اللہ، ممتاز علی پیرزادہ، ITS اسٹاف، کلسٹر ہیڈز اور ہیڈ ٹیچرز شامل تھے، جن کی شرکت نے اساتذہ کے تعلیمی بہتری کے عزم کو واضح کیا۔
فریدالحسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ TaRL جیسے جدید اور مؤثر تعلیمی طریقۂ کار کے ذریعے بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت کو ان کی سطح کے مطابق نکھارنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیشن میں پکچر ریڈنگ جیسے عملی پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی گئی، جو طلبہ کی تخلیقی اور فکری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور رہنمائی کے ایسے مواقع تعلیمی معیار بلند کرنے میں سنگ میل ہیں۔ منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس نوعیت کے پروگرامز کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا تاکہ سرکاری تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔آخر میں فریدالحسن نے تمام شرکاء، منتظمین اور محکمۂ تعلیم سندھ کی مشترکہ کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔


