کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے میں بوٹ بیسن پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک خطرناک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کامران ولد ہاشم کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
برآمد موٹر سائیکل کی تفصیل:
رجسٹریشن نمبر: KDC-6458
میکر/برانڈ: یونیک 70 (Unique 70)
رنگ: کالا
ماڈل: 2007
انجن نمبر: DSE 924338
چیسس نمبر: DSC 244168
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور اس نے اپنے حالیہ جرائم کا اعتراف بھی کیا ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ الزام نمبر 251/2026 زیرِ دفعہ 381-A PPC درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جس دوران دیگر وارداتوں اور اس کے ساتھیوں کے حوالے سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔


