کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی سرجانی ٹاؤن میں بڑی کاروائی، شہر بھر سے چھینی/چوری کی گئی متعدد موٹرسائیکلز برآمد۔ ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ایس ایچ او سرجانی نے ہمراہ ٹیم خفیہ اطلاع پر خدا کی بستی میں واقع مکان پر چھاپہ مار کاروائی کی۔ کامیاب کاروائی کے لئے مکان/پلاٹ سے 01 مکمل موٹرسائیکل، 38 چیچس اور متعدد موٹرسائیکلز کے پارٹس برآمد کئے گئے، برآمدہ 08 چیچس/موٹرسائیکلز تھانہ سرجانی، ناظم آباد، اٹرلی میدان، گلبرگ اور فریئیر کے علاقے سے چوری/چھینی گئی ہیں۔ جبکہ دیگر برآمدہ چیچس بھی چوری/چھینی گئی موٹرسائیکلز کے ہیں، جن کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ برآمدہ چیچس میں کافی چیچس کے نمبرز ٹیمپرز کیئے گئے/مٹائے گئے ہیں، جنہیں واضح کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ چوری/چھینی گئی موٹرسائیکلز کو کھول کر فروخت کرنے کا یہ سیٹ آپ آپریٹ کرنے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ضابطے کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا جارہا ہے جبکہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہے۔


