26

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی: عدلیہ پر عوام کا اعتماد وراثت میں نہیں ملتا

اسلام آباد (HRNW): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ پر عوام کا اعتماد کسی کو وراثت میں نہیں ملتا بلکہ یہ دیانتداری، انصاف اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل سے حاصل کیا جاتا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ناگزیر ہے۔ تمام اداروں کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنا ہوں گی تاکہ شہریوں کو مؤثر اور بروقت انصاف فراہم کیا جا سکے۔

چیف جسٹس نے اس امر پر زور دیا کہ عدلیہ کی کارکردگی اور فیصلوں میں شفافیت، دیانتداری اور انصاف کے تقاضوں کو مقدم رکھا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق عوام کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے ریاستی اداروں کو اپنی ذمہ داریاں آئین اور قانون کے مطابق ادا کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر سے شہریوں کے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے، اس لیے عدالتی نظام میں بروقت انصاف کی فراہمی کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

HRNW کی اپیل:
ذمہ دار اور آزاد صحافت کے فروغ کے لیے HRNW کو سپورٹ کریں: Support HRNW

ڈسکلیمر:
یہ خبر فراہم کردہ بیان اور معلومات کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ مزید سرکاری تفصیلات سامنے آنے کی صورت میں خبر کو اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں