7

کال سینٹر سائبر کرائم کیس، 10 چینی شہریوں کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے کال سینٹر سائبر کرائم کیس میں گرفتار 10 چینی شہریوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہ رخ ارجمند نے کیس کا پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے ہر ملزم کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے اور ہر تاریخِ سماعت پر ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

عدالت کے مطابق ٹرائل کورٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر ملزمان پاکستان سے باہر نہیں جا سکتے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف کوئی مخصوص کردار یا واضح فعل منسوب نہیں کیا گیا، جبکہ مبینہ الیکٹرانک فراڈ یا فحش مواد کی ترسیل سے ملزمان کو جوڑنے والا کوئی مخصوص الیکٹرانک یا آزاد ثبوت بھی عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ دستیاب مواد کی روشنی میں ملزمان ضمانت کے حق دار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں