رواں مالی سال میں وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کو 29 فیصد کم رقم دیئے جانے کا انکشاف

کراچی ا(ایچ آراین ڈبلیو) رواں مالی سال میں وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کو 29 فیصد کم رقم دیئے جانے کا انکشاف، این ایف سی ایوارڈ ، رائلٹی اور آکٹرائے ضلع ٹیکس کی مد میں سندھ کو 10 ماہ میں شیئر سے کم رقم ملی، رواں مالی سال میں این ایف سی ، رائلٹی اور آکٹرائے ٹیکس کی مد میں سندھ کا شیئر 19 کھرب روپے ہے، سندھ کو 10 ماہ میں 13 کھرب 43 ارب روپے ملے اس طرح سندھ کو 5 کھرب 57 ارب روپے کم ملے

این ایف سی ایوارڈ کی مد میں سندھ کا شیئر 17 کھرب 47 ارب روپے تھا جس کے عوض سندھ کو 12 کھرب 8 ارب روپے ملے، این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کو 10 ماہ میں 5 کھرب 39 ارب روپے کم دیئے گئے تیل ، گیس اور معدنیات میں سندھ کا شیئر ایک کھرب 6 ارب روپے ہے جس کے عوض ایک کھرب 2 ارب دیئے گئے

رائلٹی کی مد میں 10 ماہ میں سندھ کو 3 ارب 65 کروڑ روپے کم دیئے گئے ، آکٹرائے ضلع ٹیکس کی مد میں سندھ کا شیئر 46 ارب 97 کروڑ روپے ہے جس کے عوض سندھ کو 32 ارب 48 کروڑ روپے دیئے گئے، آکٹرائے ضلع ٹیکس کی مد میں 10 ماہ میں سندھ کو 15 ارب 49 کروڑ روپے کم دیئے گئے

این ایف سی ایوارڈ کی مد میں 30 فیصد ، رائلٹی کی مد میں 3 فیصد اور آکٹرائے ضلع ٹیکس کی مد میں 30 فیصد کم رقم ملی

اپنا تبصرہ بھیجیں