راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پاکستانی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، NI(M) سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے پیشہ ورانہ دفاعی تعاون، تربیتی تبادلوں اور عسکری سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے پر بھی گفتگو کی۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے دفاعی اداروں کے درمیان تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔


