اسحاق ڈار اور برطانوی وزیرِ داخلہ یوویٹ کوپر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)نائب وزیرِاعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج شام برطانیہ کی وزیرِ داخلہ یوویٹ کوپر سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور تازہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر تعاون جاری رکھنے اور باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
اسلام آباد: برطانوی وزیرِ داخلہ نے خطے میں مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں اور سہولت کاری کو سراہا۔
اسلام آباد: دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے مسلسل رابطہ، تعاون اور سفارتی مشاورت نہایت اہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں