تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران نے مذاکرات کے عمل میں نئی تجاویز پیش کی ہیں، جو پاکستان کے ذریعے امریکہ کو بھی موصول ہو گئی ہیں۔
ایران کا مؤقف ہے کہ پہلے آبنائے ہرمز کو کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر معاہدہ کیا جائے، اس کے بعد جوہری مذاکرات کا اگلا مرحلہ شروع کیا جائے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ صرف ایسا معاہدہ چاہتا ہے جو ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے مکمل طور پر روکے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس پیر کے روز متوقع ہے، جس میں ایران سے متعلق نئی تجاویز اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا جائے گا کہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کو کس سمت میں آگے بڑھایا جائے۔


