بلدیہ عظمیٰ کراچی کا عید الاضحیٰ کے لیے 8 مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) نے شہر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر 8 مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کی حتمی منظوری کے لیے فہرست کمشنر کراچی کو ارسال کر دی گئی ہے۔

منصوبے کے مطابق ضلع شرقی، ضلع کورنگی اور ضلع وسطی میں دو، جبکہ ضلع غربی اور کیماڑی میں ایک، ایک مویشی منڈی قائم کی جائے گی۔ضلع شرقی میں سفاری پارک کے عقب میں واقع کے ایم سی گراؤنڈ میں مویشی منڈی لگانے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ موسمیات بلاک 5 اور 6 میں بھی منڈی قائم کی جائے گی۔

ضلع کورنگی میں آر آر گراؤنڈ اور دیگر مقامات پر دو مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلع وسطی میں کے ایم سی گراؤنڈ سیکٹر فائیو بی اور اتوار بچت بازار کے مقام پر بھی مویشی منڈی قائم کی جائے گی۔ ضلع کیماڑی میں بکرا پیڑی کے مقام پر مویشی منڈی لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔

ضلع غربی میں جرمن گراؤنڈ اور ایشیا گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن کو مویشی منڈی کے لیے مختص کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔کمشنر کراچی اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی منظوری کے بعد شہر میں عید الاضحیٰ کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں