کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)واپڈا کی جانب سے ملک کے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔
دریائے سندھ
دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 47 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے کابل
دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 42 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیے گئے۔خیرآباد پل پر بھی پانی کی آمد و اخراج 84 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے جہلم
دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 700 کیوسک جبکہ اخراج 35 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔
دریائے چناب
دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار کیوسک اور اخراج 12 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور مسلسل نگرانی جاری ہے۔


