کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) انسداد دہشت گردی عدالت سینٹرل جیل میں گلشن اقبال میں دو عالم دین کاقتل، عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا، ملزم سید محسن عرف طلحہ عرف پاگل کو4 مرتبہ سزائے موت سنا دی گئی، ملزم زین العابدین عرف سنی کو 4مرتبہ عمرقیدکی سزا
دونوں ملزموں کو غیرقانونی اسلحہ رکھنےپرپانچ پانچ سال قید اور پچاس ہزار جرمانہ، ملزم محسن عباس عرف پاگل کو 40لاکھ روپےبطورہرجانہ مقتولین کےاہلخانہ کو دینےکاحکم، ہرجانےکی عدم ادائیگی پرملزم کو ایک سال قیدکی سزامذید بھگتناہوگی
ملزموں پرمفتی غلام اکبر اور مفتی کامران حسین کوقتل کرنےکاالزام ہے، عدالت نےسیدعباس حسین عرف عاشر اور عباس جعفری کوقتل کیس میں بری کردیا، عدالت نےملزم عباس عرف عاشرکو سندھ اسلحہ ایکٹ میں پانچ سال قیدکی سزاسنائی ہے
عدالتی فیصلےکےفورا بعد تینوں ملزموں کو گرفتارکرلیاگیا، ملزموں کےخلاف قاری حمداللہ نے23اگست2016کو مقدمہ درج کرایاتھا، ملزموں کےدوساتھی مفرورہیں، ملزموں کےخلاف گلشن اقبال پولیس نےمقدمہ درج کیاتھا


