پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف ریڈ لائن پاکستان کانفرنس کا انعقاد

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو‌ پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف لاہور پریس کلب میں عوامی یوتھ موومنٹ اور پاک آرمڈ فورسز لورز فورم کے اشتراک سے ریڈ لائن پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

کانفرنس میں چئیرمین عوامی یوتھ موومنٹ چوہدری علی رضا نت،صدر پاک آرمڈ فرسز لورز فورم اعظم خان، وائس چییرپرسن سوشل پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب جہاں آرا وٹو، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ، چئیرمین گلوبل لا کالج توقیر بٹر، پریذیڈنٹ مسلم سٹوڈنٹ فیدریسن سہیل چیمہ، جنرل سیکرٹری مسلم سٹوڈنٹس فیدریشن ن یاسر عباسی، صدر پاکستان یونائیٹڈ یوتھ شہزادہ بٹ، صدر مسلم یوتھ لیگ حارث ڈار، ترجمان انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن حاشر منہاس،، چئیرمین تاجران اتحاد گروپ چوہدری ابوبکر، علی اکبر بوبی، حمزہ بصیر سمیت مختلف شعبہ سے تعلقات رکھنے والے افرد نے شرکت کی.
اپنے خطاب میں چیئرمین عوامی یوتھ موومنٹ علی رضا نت کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان کا نام بدنام کرنے کی کوشش کی جسکی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں. بھارت اس سے قبل بھی اسی طرح کے فالس فلیگ آپریشنز کر کے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں کر چکا ہے لیکن ہمیشہ سے اسکو منہ کی کھانی پڑی. 2019 میں بھارت نے پاکستان میں کاروائی کی کوشش کی جس کا پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ذلت آمیز جواب دیا اور ابھی نندن کو چائے پلاکر واپس بھیجا جسکو بھارت تا قیامت نہیں بھول پائے گا.
صدر پاک آرمڈ فورسز لورز فورم اعظم خان نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری پاک فوج کا سپاہی ہے۔ پاکستان کے نوجوان پاک وطن پہ کوئی آنچ نہ آنے دیں گے۔
سابق صدر ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ نے کہا کہ نوجوان قیادت کا ریڈلائن پاکستان کے سلوگن پہ اکٹھے ہونا بھارت پہ منہ طمانچہ ہے۔ پاکستان کے باشعور نوجوانوں کو اس پلیٹ فارم پہ اکٹھا کرنا عوامی یوتھ موومنٹ کا قابل تحسین کارنامہ ہے۔
وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آراء وٹو نے کہا کہ جس ملک کے نوجوان باشعور اور متحد ہوں اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ میں نوجوان قیادت کو تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ریڈلائن پاکستان کے سلوگن پہ جمع کرنے پہ عوامی یوتھ موومنٹ کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
شرکا کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پورا پاکستان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھرا ہے، ہم 9 لاکھ نہیں بلکہ 25 کروڑ افواج ہیں. بھارت کی کسی بھی قسم کی در اندازی کا منہ توڑ جواب دیا جایے گا، ہماری افواج اور عوام ہمہ وقت تیار ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں