الیکشن کمیشن نے تمام مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج تمام مقدمات کی سماعت ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق زیرِ سماعت تمام کیسز کو ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے اور ان کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ متعلقہ فریقین کو پیش رفت سے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں ورک فرام ہوم کے نوٹیفکیشن کے بعد کیا گیا۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے ریڈ زون میں موجود تمام سرکاری دفاتر کے لیے بھی آج ورک فرام ہوم کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ سیکرٹریٹ کے مطابق تمام وزارتیں اور ڈویژنز گھر سے کام کریں گے، تاہم افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر فوری طور پر دفتر طلب کیے جا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں