لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس مری میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بلتستان کے انتخابات کے لیے پارٹی حکمتِ عملی اور لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹکٹوں کی تقسیم، انتخابی مہم اور سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا، جبکہ اہم فیصلے متوقع ہیں۔


