وزیراعلی عوامی شکایتی سیل سے شہریوں کی امید بن گئیں،روزانہ 100شکایات موصول

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلی عوامی شکایتی سیل سے شہریوں کی امید بن گئی -وزیراعلی شکایت سیل آنے والی عوام ڈیٹا ڈان نیوز نے حاصل کرلیا -گزشتہ 20 روز کے دوران 2 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں-روزانہ 100 سے زائد شکایات موصول ہوتی ہیں-آج سندھ حکومت کی ترجمان اقربا فاطمہ شکایات سن رہی ہیں-

معاونین ، مشیروں اور ترجمانوں نے شکایات سنیں-میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی عوامی شکایات سنیں-وزیر اعلی شکایتی سیل سے عوامی شکایات کی نشاندہی کی-پانی بجلی اور گیس کی قلت کے خلاف سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں-پولیس ، تعلیم، صحت، بلدیات کے خلاف شکایات موصول ہوئیں۔

سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اور کراچی واٹر کارپوریشن کے خلاف شکایات موصول ہوئیں-ہم عوامی شکایات پر اسی وقت کاروائی کرتے ہیں۔متعلقہ محکمے کو فون کرتے ہیں مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔عوامی شکایات کی روزانہ رپورٹ بنتی ہے۔رپورٹ وزیر اعلی سندھ کو ارسال کردی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں