حیدراباد انڈس لائنز کلب بلا امتیاز لوگوں کی خدمت کر رہا ہے

حیدراباد (ایچ آراین ڈبلیو )حیدراباد انڈس لائنز کلب بلا امتیاز لوگوں کی خدمت کر رہا ہے جو کہ قابل ستائش ہے ۔ان خیالات کا اظہار بھائی خان ویلفیئر ایسوسییشن کے فاؤنڈر جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائیں نے انڈس لائنز کلب کی جانب سے عائشہ پارک لطیف اباد میں 49 واں دو روزہ سالانہ مفت ائی کیمپ کا دورہ کرنے کے موقع پرحیدراباد انڈس لائنز کلب کے عہدے داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر کیمپ کے چیف ارگنائزرلائن امتیاز احمد خان نے ویلفیئر کے وفد کو خوش امدید کہا اور کیمپ کا تفصیلی دورہ کرانے کے موقع پر بتایا کہ کیمپ میں تقریبا 1200 مریضوں کا معائنہ اور 500لوگوں کےاپریشن کیے گئے.اس موقع پر انڈس لائنز کلب کے لائن عدیل صدیقی۔ لائن تراب علی خواجہ ۔لائن صلاح الدین قریشی۔ لائن شاہد محمود ارائیں۔لائن نعمان میمن۔ لائن عمران نربان۔لائن محمد اسلم نربان۔ لائنناہید انصاری۔لائن الطاف میمن۔ بی کے ڈبلیو کے سینیئر نائب صدر خان افتاب احمد خان ۔تعلقہ چیئرمین لطیف اباد حاجی عبدالحمید ۔نائب صدر شاہد راجپوت ۔محمد اسماعیل شیخ۔سید فرزان علی۔اکرم شاہ ۔حسن لالا بھی موجود تھے ۔دورے کے موقع پر حاجی محمد یاسین ارائیں نے موجود مریضوں سے کیمپ میں دی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کی مریضوں کا کہنا تھا کہ کیمپ میں انکھوں کا معائنہ ۔ٹیسٹ۔ طعام۔ ادویات۔ چشمہ اور اپریشن کی سولیات بالکل مفت فراہم کی گئی جبکہ انتظامیہ کا مریضوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون و رویہ انتہائی مناسب تھا۔حاجی محمد یاسین ارائیں نے انڈس لائنز کلب کی انتظامیہ کو کیمپ کے بہتر انتظامات کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں