شادی کی تقریب میں آئے 3 بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)پھلیلی کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں تین بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق بچے رشتے دار کی شادی میں شرکت کے لیے آئے تھے اور رات کے وقت گھر کی چھت پر سو رہے تھے کہ اسی دوران چھت کے اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 10، 12 اور 14 سال تھیں، جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔دوسری جانب حیسکو کے ترجمان کے مطابق پھلیلی سب ڈویژن میں پیش آنے والا یہ واقعہ کرنٹ لگنے کے باعث پیش آیا، تاہم موقع پر موجود تاریں ٹوٹی ہوئی نہیں تھیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی امکان ہے کہ بچے تاروں کے قریب آنے یا ان سے چھونے کے باعث حادثے کا شکار ہوئے۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں