کوکب اقبال کو سندھ فوڈ اتھارٹی بورڈ کا ممبر بنا دیا گیا

کراچی(ایچ‌آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر خوراک عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک اپنی ذمہ داری پوری دیانت داری سے ادا کررہا ہے،جہاں سے بھی شکایت موصول ہوتی ہے وہاں کارروائی کی جاتی ہے،صوبے میں لاکھوں کی تعداد میں ریسٹورینٹ موجود ہیں،تاہم صرف 13500لائسنسز حاصل کئے گئے ہیں یہ تعداد انتہائی کم ہے،وہ کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اسلامک چیمبر آف کامرس میں 16 ویں کنزومر فوڈ سیفٹی کوائلٹی کانفرنس سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے،اس موقع پر میزبان کنزیومر ایسوسی ایشن کے چئیرمین کوکب اقبال ،پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ،سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آصف جاں صدیقی ،پرویزاحمد بلوچ،مرزا عالم بیگ،یو این او کے نمائندہ برائے خوراک جولئیس ،برگیڈئیر اسد،پروفیسر شہانہ عروج کاظمی،منصب ابرارصابر احمدودیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب میں سنئیر سیاستداں بیگم رحت جاوید اور ان کی صاحبزادی رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید بھی موجود تھیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں