واپڈا اور پاور کمپنیوں کے گریڈ 17 افسران کے فری بجلی یونٹس ختم کرنے کا فیصلہ درست قرار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہور ہائیکورٹ نے واپڈا اور پاور کمپنیوں کے گریڈ 17 افسران کو دیے جانے والے فری بجلی یونٹس ختم کرنے کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

عدالت نے وفاقی وزارت توانائی کے اس فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ فری بجلی یونٹس کوئی بنیادی یا قانونی حق نہیں ہے۔

جسٹس ملک جاوید اقبال نے 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ فری بجلی یونٹس سروس سے متعلق ایک سہولت تھی جسے پالیسی کے تحت تبدیل یا ختم کیا جا سکتا ہے۔ عدالت کے مطابق یہ سہولت کسی قانون یا سرکاری قواعد کے تحت ثابت نہیں ہو سکی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے مالی دباؤ، سرکلر ڈیٹ اور انتظامی مسائل کے پیش نظر پالیسی فیصلہ کیا، اور ریاست کو ایسے مالی و انتظامی معاملات میں پالیسی سازی کا مکمل اختیار حاصل ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ جب تک کوئی اقدام غیر قانونی یا غیر آئینی نہ ہو، عدالت پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ اس بنیاد پر تمام درخواستیں خارج کر دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں