برطانوی حکومت پاکستان کی امریکا، ایران ثالثی میں معاونت کرے: لارڈ شفق محمد

لندن(ایچ آراین ڈبلیو)برٹش پاکستانی لارڈ شفق محمد نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت کو پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں معاونت کرنی چاہیے تاکہ خطے میں امن کے ساتھ ساتھ برطانوی مفادات کا بھی تحفظ ہو سکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لارڈ شفق محمد نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی قیادت، بالخصوص وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ قائم کرے اور سفارتی سطح پر تعاون کو آگے بڑھائے۔

دوسری جانب ہاؤس آف لارڈز کی رہنما بیرونس اسمتھ نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت پاکستان کی امریکا، ایران ثالثی کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے اگلے مرحلے کا منتظر ہے۔

بیرونس اسمتھ کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ اس عمل میں پاکستان کو اپنا تعاون اور مدد فراہم کرے گا تاکہ خطے میں پائیدار امن کے امکانات کو تقویت مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں