لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق پانچ مقدمات کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے فواد چوہدری کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور ان میں متعدد سیاسی رہنما نامزد ہیں۔


