کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ آرٹلری میدان پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عثمان ولد محمد اسماعیل اور تابش ولد محمد حنیف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم ٹی ٹی پستول بمعہ 3 زندہ کارتوس برآمد کیے گئے۔
مزید برآمدگی میں ایک موٹر سائیکل بھی شامل ہے جس کا رجسٹریشن نمبر KEX-0180، انجن نمبر 0487429 اور چیسیس نمبر SP-0536880 ہے۔ پولیس کے مطابق یہ موٹر سائیکل تھانہ نیپیئر کی حدود سے چوری شدہ ہے، جس کا مقدمہ نمبر 60/2026 دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان کے تحت پہلے سے درج ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ آرٹلری میدان پولیس میں نیا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جس میں دفعہ 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ شامل ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔


