تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات

تہران(ایچ آراین ڈبلیو) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے ایک روز قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہو چکی ہے۔ ملاقات میں خطے میں امن و استحکام اور باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کا عزم مضبوط اور مشترک ہے جو دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ تہران، امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں