کیف(ایچ آراین ڈبلیو)روس کی جانب سے یوکرین کے مختلف شہروں پر تازہ میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق جنوبی بندرگاہی شہر اوڈیسا میں روسی حملوں کے دوران 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔دارالحکومت کیف میں بھی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے جبکہ وسطی شہر دنیپرو میں مزید 2 افراد کی ہلاکت رپورٹ کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔


