صفورا ٹاؤن؛ عیدالضحی کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی صدارت میں عیدالضحی کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں میونسپل کمشنر امتیاز حسین مگسی ،وائس چئیرمین عبدالحق بلوچ سمیت مختلف محکمہ جاتی سربراہان نے شرکت کی.
اس موقع پر مختلف افسران سے عیدالضحی کے حوالے سے عوام کو ریلیف پہنچانے کے حوالے سے بات چیت کی گئ.
چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے اس موقع پر کہا کہ عیدالضحی سے قبل اجلاس کا مقصد ٹاؤن کے عوام کو پریشانی سے بچانا ہے کیونکہ چند دنوں بعد ٹاؤن میں جانوروں کی آمدورفت شروع ہونے کے بعد چارہ ودیگر سامان بیچنے والے بڑھ جائیں گے لہذا اس قسم کی اشیاء پھیلانے والوں کیخلاف متعلقہ محکمہ کاروائ عمل میں لائے ،محکمہ جات عیدالضحی سے قبل ٹاؤن کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرے اور جگہ جگہ گندگی اور کچرا پھیلانے کے عمل کو روکا جائے انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں کا جگہ جگہ قیام کا عمل درست نہیں ہے جو مویشی منڈی قانونی تقاضوں کے مطابق ہوگی اسے درست مانا جائے گا اور جو نہیں ہوگی اس کیخلاف کاروائ عمل میں لائ جائے گی محکمہ لینڈ اور انسداد تجاوزات ٹاؤن کی حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اپنا بھرپور کردار یقینی بنائیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں