آواران (ایچ آراین ڈبلیو) پاک_فوج کے زیر اہتمام #آواران میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی آبادی کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
اس کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور فوری علاج مہیا کیا۔
تقریباً 40 سے زائد افراد نے اس سہولت سے استفادہ کیا۔ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں تاکہ ان کا علاج مکمل طور پر ممکن ہو سکے۔
مقامی لوگوں نے اس اقدام کو بے حد سراہا اور #پاک_فوج کا شکریہ ادا کیا۔
ایسے اقدامات نہ صرف انسانی خدمت کا جذبہ اجاگر کرتے ہیں بلکہ عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان اعتماد کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔
#پاک_فوج کا یہ اقدام عوامی فلاح کے لیے ایک مثبت قدم ہے جو دور دراز علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔


