کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیشنل اوریںنٹیل پبلک گرلزاسکول،ملیرکیمپس کی جانب سےجدید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پرمبنی ایک شانداراورمعلوماتی ایگزیبیشن کاانعقاد کیا گیا،اسکول کے(CEO)سرراجو نے کہا کہ اس کا مقصد طلبہ میں سائنسی تحقیق، تخلیقی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی کو فروغ دینا تھا۔ اسکول کی پرنسپل مس سمرین نے کہا کہ اس ایگزیبیشن میں مختلف شعبہ جات کے طلبہ اور وانیا عامر صدیقی کے گروپ جس میں أیات خان، امے ہانی ساجد نے سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق جدید ماڈلز، پروجیکٹس اور تحقیقی کام پیش کیے۔
ایگزیبیشن کے دوران مہمانانِ خصوصی اور نیشنل اوریںنٹل پبلک گرلز اسکول، ملیر کیمپس کی انتظامیہ ٹیچرز اور اسٹاف نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور طلبہ کے سائنسی ماڈلز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ مہمانوں نے طلبہ کی محنت، جدت اور تخلیقی سوچ کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ سائنسی تحقیق جاری رکھنے کی تلقین کی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں طلبہ میں عملی علم، خود اعتمادی اور تحقیق کے رجحان کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس موقع پر اساتذہ کرام نے بھی طلبہ کی رہنمائی کی اور جدید سائنسی رجحانات پر روشنی ڈالی۔
ایگزیبیشن کے اختتام پر نیشنل اوریںنٹیل پبلک گرلز اسکول، ملیر کیمپس انتظامیہ پرنسپل ٹیچرز، نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا رہے گا تاکہ طلبہ کو جدید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔


