رحمان ہائی اسکول میں سائنس نمائش و فوڈ فیسٹیول، ناصر حسین قریشی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)رحمان ہائی اسکول انگلش میڈیم، انابیہ حرمین کیمپس (مسلم ٹاؤن پھلیلی) میں منعقدہ سائنس نمائش و فوڈ فیسٹیول میں حق پرست رکنِ صوبائی اسمبلی سندھ ناصر حسین قریشی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

ایم پی اے ناصر حسین قریشی کے استقبال کے لیے پرنسپل طاہرہ قریشی، اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ نے شاندار پروگرام کا اہتمام کیا۔ بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور مہمان کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

تقریب کے دوران ایڈمنسٹریٹر سر راشد شیخ نے ناصر حسین قریشی کو روایتی شال پیش کی اور ان کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔

مہمانِ خصوصی نے بچوں کے لگائے گئے سائنسی، تعلیمی اور تخلیقی اسٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اور طلبہ کی محنت، صلاحیتوں اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں بچوں میں تخلیقی سوچ، خود اعتمادی اور عملی علم کو فروغ دیتی ہیں۔

پرنسپل طاہرہ قریشی اور اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ یہ ادارہ بچوں کو جدید اور معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ان کی ہمہ جہت تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیتا ہے۔ سائنسی نمائشیں، پروجیکٹ بیسڈ لرننگ اور ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کی ذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارتی ہیں۔

آخر میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا گیا اور بچوں نے ٹیبلوں کی نمائش کی۔ تقریب خوشگوار اور پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں