سندھ دریا پر کینال بنانے کا فیصلہ واپس نہ لینے تک 22 اپریل سے عدالتی بائیکاٹ تاحکم ثانی جاری رکھنے کا اعلان

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی بار ایسوسی ایشن نے سندھ دریا پر کینال بنانے کا فیصلہ واپس نہ لینے تک 22 اپریل سے عدالتی بائیکاٹ تاحکم ثانی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، وکلا نے اس سلسلے میں فیصلہ کیا کہ اگر ضروری ہوا تو عدالتوں کی تالہ بندی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا

واضح رہے کراچی بار کے صدر عامر وڑائچ نے سندھ بھر کے وکلا کے ساتھ سندھ پنجاب بارڈر پر دھرنا دے رکھا ہے جس کی وجہ سے بین الصوبائی رابطہ منقطع ہو گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں