کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے این ای ڈی یونیورسٹی میں ایچ ای سی ریجنل سینٹر کے زیر اہتمام پاکستان یونیورسٹیز ڈیبیٹنگ چیمپئن شپ کے ریجنل راؤنڈ (سندھ) میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔سرسید یونیورسٹی کی ٹیم آصف، شکیل اور جریا پر مشتمل تھی۔بہترین پرفارمنس کی بنیاد پر اس ٹیم نے انگلش ڈیبیٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔فاتح ٹیم کو ٹرافی اور 60,000 روپے کے نقد انعام سے نوازا گیا۔۔ پاکستان یونیورسٹیز ڈیبیٹنگ چیمپئن شپ میں سندھ کی 30 سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے 172 سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔
مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر طلباء کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے، لٹریری آرٹ اینڈ کلچر فورم کے کنوینر، طارق سبزواری نے کہا کہ مباحثے، تقاریر، تنقیدی سوچ اور ٹیم ورک جیسی ضروری صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ مزید برآں، وہ علم میں اضافہ کرتے ہیں، اعتماد کو بڑھاتے ہیں، اور متنوع نقطہ نظر کی گہری سمجھ کو فروغ دیتے ہیں۔ بحثوں کے مقابلے رابطہ اور فیصلہ سازی کی مہارتوں کو بہتر بنا کر تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔


